اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heatwave in Kashmir کشمیر میں پندرہ ستمبر تک گرمی کی شدت جاری رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ 15 ستمبر کے بعد وادی میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے جس دوران 17 اور 18 ستمبر کو ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ستمبر تک موسم میں وسیع پیمانے پر تبدیلی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

heatwave-to-continue-in-kashmir-till-15-september-deputy-director-met
کشمیر میں پندرہ ستمبر تک گرمی کی شدت جاری رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 6:04 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 15 ستمبر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ کر گرمی کی شدت جاری رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ وادی میں 15 ستمبر تک گرمی کی شدت جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت موسم جوں کا توں رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر کے بعد وادی میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے جس دوران 17 اور 18 ستمبر کو ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔موصوف نے کہا کہ اس دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم 20 ستمبر تک موسم میں وسیع پیمانے پر تبدیلی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں سال 2004 اور 2005 میں ماہ ستمبر کافی گرم رہا تھا جب اس ماہ کے دوران درجہ حرارت 34.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:Hottest Day Recorded In Kashmir کشمیر میں ماہ ستمبر میں گرمی کا 18 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 32.9 ڈگری ریکارڈ


انہوں نے کہا کہ اگست کا مہینہ اور ستمبر کے پہلے ایام خشک رہنے سے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں ماہ ستمبر میں بھی گرمی کی شدت جاری رہتے ہوئے گرمی کا 18 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔سرینگر میں اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو معمول سے 4.7 ڈگری زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details