جاری کردہ سرکلور میں تمام سرکاری اور نجی اہسپالوں کو ہدایت دی گئی کہ اہسپتالوں میں تیمار داروں اور مزاج پرسی کے لئے آنے والے لوگوں کی تعداد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے، ایسے میں اہسپتال انتظامیہ کو تیمار داروں کی تعداد کم کرنے اور بیماروں کی خبر پرسی کےلئے آنے عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کو کہا گیا ہے۔
اس ضمن میں سرکولر میں تمام چیف میڈیکل افسران، میدیکل سپر انٹنڈنڈس،بلاک میڈیکل افسران اور نجی طبی اداروں کے مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تیمار داروں اور عام لوگوں کے اہسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد کریں۔