سرینگر:طبی محکمے کے سینئر ڈاکٹر اور چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر جمیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاتری امرناتھ جانے سے قبل طبی ماہرین کے صلاح و مشورے کے بعد ہی یاترا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پانتھ چوک میں واقع یاترا بھون میں محکمہ صحت نے یاتریوں کے لیے خصوصی میڈیکل سہولیات دستیاب کر رکھی ہے جہاں یاتری اپنی طبی جانچ کراسکتے ہیں۔ انہوں کہا کہ امرناتھ یاترا کی طرف وہی یاتری جاسکتے ہیں جو طبی طور پر مستند ہو اور جن یاتریوں کو کوئی طبی شکایت ہو وہ یاترا پر نہ جائے۔
Health Advisory for Amarnath Yatries: امرناتھ یاتریوں کے لیے ضروری طبی ایڈوائزری جاری
کشمیر میں امرناتھ گھپا کے درشن کے پیش نظر یاتریوں کے لیے انتظامیہ نے اہم طبی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ طبی ماہرین کے صلاح و مشورے کے بعد ہی یاترا کریں۔ Health Advisory For Amarnath Yatries
یاتریوں کے لیے ضروری طبی ایڈوائزری جاری
یاد رہے کہ گزشتہ چار روز میں پانچ یاتریوں کی یاترا کے دوران موت واقع ہوئی ہے جن میں یاتری دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے ہیں۔ ایل جی منوج سنہا نے آج کہا کہ 30 جون سے شروع ہوئی یاترا میں اب تک ہزار یاتری درشن کر چکے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امسال آٹھ لاکھ یاتری درشن کرنے کے لیے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Online Facility for Virtual Darshan Pooja: امرناتھ گپھا کا ورچول درشن، پوجا اور ہون کی سہولت میسر