سرینگر (جموں و کشمیر):شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او، آئی اے ایس افسر انشل گرگ کے خلاف ان کی اہلیہ نے کیس درج کیا ہے۔ انشل گرگ پر ریاست پنجاب کے پٹیالہ، مہیلا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں جہیز کا مطالبہ، رضامندی کے بغیر اسقاط حمل اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل ہیں۔ ہائی کورٹ نے اس ایف آئی آر پر روک لگا دی ہے۔ انشل نے ایف آئی آر پر روک لگانے کے لیے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
ایف آئی آر پر روک لگاتے ہوئے جسٹس محمد اکرم چودھری نے درخواست گزار کے وکیل ساکل بھوشن کی دلیل کے بعد کہا کہ ’’ہائی کورٹ کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر درج ایف آئی آر کے خلاف درخواست کو خارج کرنے کا اختیار ہے۔ اس لیے ایف آئی آر پر روک لگاتے ہوئے انشل کی اہلیہ کو چار ہفتوں کے اندر اعتراضات داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔‘‘