جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ سرینگر سے ایک حلف نامہ طلب کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کےصدر فاروق عبداللہ کے مبینہ ملک مخالف بیان کے سلسلے میں ایس ایس پی سرینگر کے رپورٹ کے جواب میں کیا اقدامات اٹھائے ہیں HC directs DM Srinagar to File Affidavit
قابلِ ذکر ہے کہ جموں کے سماجی کارکن سکیش کھجوریہ نے ضلع مجسٹریٹ جموں کے سامنے ایک شکایت درج کی تھی جس میں 5 دسمبر 2016 کو سرینگر کے نسیم باغ حضرت بل میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے 111 ویں یوم پیدائش کے موقع پر فاروق عبداللہ کے خلاف مبینہ فتنہ انگیز بیان کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ جموں نے شکایت کو قانون کی دفعات کے مطابق ضروری کارروائی کے لیے ضلع مجسٹریٹ سرینگر کو بھیجا تھا۔ یInitiation of Action Against Dr Farooq Abdullah
خیال رہے مذکورہ کارکن نے اب عدالت کے سامنے اپنی درخواست میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ فاروق عبداللہ کے خلاف ان کی شکایت پر کیا کارروائی کی گئی ہے۔ complaint filed against Dr Farooq Abdullah
کھجوریہ کی جانب سے ایڈوکیٹ ایس ایس احمد نے عدالت کی توجہ ایس ایس پی سرینگر اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن نگین کی طرف سے دائر اسٹیٹس رپورٹ کی طرف مبذول کرائی اور کہا کہ ضلع مجسٹریٹ سرینگر سے جواب طلب کرنا ضروری ہے کہ اس نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ The Complaint Of Social Activist Sukesh C Khajuria