اردو

urdu

'Altaf Thakur on 'Har Ghar Tiranga: جموں وکشمیر کے لوگ خوشی سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں گے: الطاف ٹھاکر

By

Published : Jul 7, 2022, 9:39 AM IST

ترجمان نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا: ’یہ حکومت ہند کی لانچ کی جانے والی ایک بڑے پیمانے کی مہم ہے تاکہ لوگوں کو ملک کے75 یوم آزادی کے موقع پر اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جا سکے‘۔انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ قریب 26 کروڑ گھرانوں پر ترنگا لہرایا جائے گا۔ 'Altaf Thakur on 'Har Ghar Tiranga

جموں وکشمیر کے لوگ بھی خوشی سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں گے: الطاف ٹھاکر
جموں وکشمیر کے لوگ بھی خوشی سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں گے: الطاف ٹھاکر

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جو لوگ حکومت کے ’ہر گھر ترنگا‘ اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں در اصل وہ اپنی ووٹ بینک سیاست کے لئے سادہ لوح عوام کو دھوکہ دینے کے تمام ذریعے آزما چکے ہیں۔ BJP's Altaf Thakur on hoisting national flag

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو عوامی سطح پر کافی پذیرائی حاصل ہوگی اور اس کے مخالفین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا: ’یہ حکومت ہند کی لانچ کی جانے والی ایک بڑے پیمانے کی مہم ہے تاکہ لوگوں کو ملک کے75 یوم آزادی کے موقع پر اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جا سکے‘۔انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ قریب 26 کروڑ گھرانوں پر ترنگا لہرایا جائے گا۔ 'Altaf Thakur on 'Har Ghar Tiranga

ان کا کہنا تھا کہ باقی ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر کے لوگ بھی اپنے گھروں پر خوشی سے ترنگا لہرائیں گے۔ الطاف ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا: ’ہم عرصہ دراز سے ترنگے کے وقار و شان کو قائم رکھے ہوئے ہیں اور ہر شہری اس ذمہ داری کو لینے کے لئے تیار ہے اور ہم سب قومی جھنڈے سے محبت کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ترنگے کے تقدس کےتحفظ کے لئے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔Har Ghar Tiranga Campaign

ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر بھارت اٹوٹ انگ ہے اور ہم آئین کے مطابق عمل کرنے کے لئے پر عزم ہیں اس کے ساتھ ہمارے جذبات وابستہ ہیں اور جو بھی ہمارے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کرے گا اس کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں :Farooq Abdullah on Har Ghar Tiranga Campaign: اسے اپنے گھر پر رکھو، ہر گھر ترنگا مہم پر فاروق عبداللہ کا جواب

ABOUT THE AUTHOR

...view details