اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Changes Her DP: محبوبہ مفتی کی ٹویٹر پروفائل تصویر موضوع بحث - JK Har Ghar Tiranga

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر اپنی پروفائل فوٹو کے طور پر جس تصویر کا استعمال کیا ہے اس میں اُن کے والد اور سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید اور نریندر مودی گفتگو کر رہے ہیں وہیں بھارت اور جموں و کشمیر کے جھنڈے میز پر رکھے ہوئے ہیں۔

Mehbooba Mufti DP
Mehbooba Mufti DP

By

Published : Aug 3, 2022, 1:43 PM IST

سرینگر:چند روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے سوشل میڈیا پر پروفائل فوٹو تبدیل کرکے بھارت کا قومی پرچم رکھنے کو کہا تھا وہیں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی پروفائل فوٹو تبدیل Mehbooba Mufti Changes Twitter DP تو کر دی تاہم اس میں بھارت کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ سابق ریاست جموں و کشمیر کا جھنڈا بھی اپلوڈ کیا ہے۔

Mehbooba Mufti DP

اس حوالے سے سماجی رابطہ گاہ ویب سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’میں نے اپنا پروفائل فوٹو تبدیل کردیا کیونکہ جھنڈا خوشی اور فخر کی علامت ہے۔ ہمارے لیے ہمارا ریاستی پرچم بھارتی جھنڈے کے ساتھ ہمیشہ سے ہی منسلک (ساتھ ساتھ) تھا۔‘‘ مرکزی سرکار کی جانب سے سنہ 2019 کے پانچ اگست کو لیے گئے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ’ہمارے جھنڈے کو چھین لیا گیا اور اس کے ساتھ وہ کڑی بھی ٹوٹ گئی۔ آپ نے ہم سے ہمارا جھنڈا تو چھین لیا ہے لیکن اس سے ہمارے اجتماعی ضمیر سے نہیں مٹ سکتے۔‘‘ Har Ghar Tiranga Mehbooba Changes Display Photo

مزید پڑھیں:

محبوبہ مفتی نے اپنی پروفائل فوٹو کے طور پر جس تصویر کا استعمال کیا ہے اس میں اُن کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید اور نریندر مودی گفتگو کر رہے ہیں وہیں بھارت اور جموں و کشمیر کے جھنڈے میز پر رکھے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details