اردو

urdu

By

Published : Sep 15, 2020, 8:50 PM IST

ETV Bharat / state

کشمیر: حسنین کریمینؓ کانفرنس کا اہتمام

شہدائے کربلا اور حضرت حسنین (رضی اللہ عنہما) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر نے آن لائن کانفرنس کا اہتمام کیا۔

کشمیر: حسنین کریمینؓ کانفرنس کا اہتمام
کشمیر: حسنین کریمینؓ کانفرنس کا اہتمام

حقانی میموریل ٹرسٹ جموں وکشمیر کی جانب سے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حسنین کریمین کانفرنس کا اہتمام آن لائن طرز پر کیا گیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے، جس کی سعادت مولانا محمد شفیع نعیمی نے کی، جبکہ مناقب امام حسین رضی اللہ عنہ پیش کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکاء سے داد تحسین بھی حاصل کی۔

حسین کریمین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹرسٹ کے سرپرست سید حمید حقانی نے کہا کہ امام عالی مقام (رضی اللہ عنہ) اور انکے ساتھیوں نے کسی ذاتی غرض کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش نہیں کیا بلکہ شجاعت کے ساتھ حق و صداقت، عدل وانصاف، ایثار و قربانی، اور عزم و استقلال کی ایک ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال ملنا دشوار ہے۔

کانفرنس کی پہلی نشست کی صدارت کرتے ہوئے مولانا شوکت حسین کینگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے مسلمان جب سے اسلام کی دولت سے سرفراز ہوئے تب سے ہی وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین کے ساتھ محبت کی عظیم نعمت سے بھی سرشار ہیں۔

اہل بیت اطہار کے متعلق آیات کریمہ اور احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا شوکت حسین کینگ نے اہل بیت کی عظمت اور اسلامی تاریخ میں انکے مثالی کردار کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اتحاد اور صلح کے ذریعے تاریخ رقم کی ہے وہیں امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا کے ریگ زار میں وہ قربانی پیش کی جس کی نظیر تاریخ کے اوراق میں نہیں ملتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details