جموں کشمیر کے ضلع کپوارہ کے نہما کرالہ گنڈ علاقے میں پولیس اور فوج کے ذریعے سرچ آپریشن کے دوران ایک معاون عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اس کی شناخت شاہد حسین ڈار ولد غلام حسن ڈار نہامہ کرالہ گنڈ کے طور پر ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیے گئے ہیں۔
کرالہ گنڈ علاقے میں اے این ایز کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ہندوارہ پولیس نے کرالہ گنڈ کے ایک گاؤں میں پولیس فوج کی 32 آر آر اور 92 سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔