اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Carpet New Parliament Building: کشمیری قالین پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی زینت بننے جا رہے ہیں - مہتواکانکشی سینٹرل وسٹاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ

ایک مقامی کمپنی کوگزشتہ برس اکتوبر میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لیے 12 قالین تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا تھا جس پر 50سے زائد دستکار کام کر رہے ہیں اور اگلے تین ہفتوں تک آرڈر کی تکمیل کی توقع ہے۔Kashmiri Carpets in New Parliament Building

Kashmir Carpet New Parliament Building: کشمیری قالین پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی زینت بننے جا رہے ہیں
Kashmir Carpet New Parliament Building: کشمیری قالین پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی زینت بننے جا رہے ہیں

By

Published : Sep 5, 2022, 10:23 AM IST

سرینگر: ہاتھ سے تیار کیے گئے کشمیری قالین پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی زینت بننے جارہے ہیں۔ یہ 12 قالین مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان قالین کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ قصبہ میں 50 دستکاروں پر مشتمل ایک گروپ ’طاہری کارپیٹس‘ کے آرڈر پر تیار کر رہا ہے۔ Hand Made Kashmiri Carpets in New Parliament Building

حکومت کے مطابق پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نریندر مودی حکومت کے ’مہتواکانکشی سینٹرل وسٹاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ‘ کے تحت بننے والی نئی عمارت میں منعقد ہوگا اور اسی عمارت میں یہ کشمیری قالین زینیت بننے جا رہے ہیں۔ طاہری کارپیٹس کے قمر علی خان کے مطابق کمپنی کو 12 قالین کا آرڈر گزشتہ برس اکتوبر میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لیے آیا تھا انہوں نے کہا کہ ’’یہ آرڈر ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہ تھا۔‘‘Kashmir Carpet New Parliament Building

قمر علی خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی آرائش کے لیے قالین 11 فٹ لمبے اور 8 فٹ تک چوڑے ہوں گے اور انہیں ایک سرکلر فارمیشن میں رکھا جائے گا۔ ’’ہر قالین کی چوڑائی ایک جیسی نہیں ہوگی۔ یہ کم چوڑائی سے شروع ہوگی اور بڑھتے بڑھتے اس کی چوڑائی بڑی ہو جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ قالین منفرد ہیں اور تینوں ڈیزائن روایتی کشمیری ’کانی شال‘ ڈیزائنوں سے لئے گئے ہیں۔Kashmiri Carpets in parliament

انہوں نے مزید کہا کہ 50 دستکار اس پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور 12 خاندان اس سے خام مال کی فراہمی، ڈیزائننگ، بنائی وغیرہ سے منسلک ہیں اور اس پروجیکٹ کا 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام میں مزید 20 دن لگیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details