سرینگر (جموں و کشمیر):جہاں تقریباً 20 روز سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تصادم جاری ہے وہیں مشرق وسطیٰ کے حالات کے حوالہ سے جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں فوج کی 15 کور کے ہیڈ کوارٹر پر ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایم کے ساہو کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ روز جموں و کشمیر میں کام کر رہی سیکورٹی ایجنسیز کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ سرینگر جت 15 کور ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہوئی تاکہ مشرق وسطیٰ کے جاری بحران کے پس منظر میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کو مربوط حکمت عملی تیار کی جا سکے۔‘‘
دفاعی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’’میٹنگ کی صدارت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر اور شمالی کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے کی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال سے متعلق متعدد پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی جموں و کشمیر پولیس، چنار کور کے سی ڈی آر اور فوج، ریاستی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیز کے دیگر سینئر حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا گیا اور مختلف ہنگامی حالات پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے مزید سردیوں کے موسم کے آغاز کے حوالے سے خطے میں سیکورٹی کی باریکیاں بھی زیر بحث آئیں۔‘‘