اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 عازمین حج اپنے پاسپورٹ متعلقہ ڈی سی آفس سے حاصل کریں - کشمیر کے حجاج کا فلائٹ شیڈول

جموں و کشمیر حج کمیٹی نے منتخب عازمین حج کو مطلع کیا ہے کہ وہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات اپنے اپنے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر سے حاصل کریں۔ وہیں سرینگر ضلع کے عازمین حج ہاؤس بمنہ سے ہی 3 سے 5 جون دفتری اوقات کے دوران اپنے دستاویزات کے علاوہ پاسپورٹ وغیرہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 1, 2023, 8:54 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر حج کمیٹی نے منتخب عازمین حج کو مطلع کیا ہے کہ وہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات اپنے اپنے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر سے حاصل کریں ۔جموں وکشمیر حج کمیٹی نے جمعرات کو جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن میں کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے سبھی اضلاع کے منتخب حجاج کرام کو مطلع کیا ہے کہ وہ ریاستی حج کمیٹی کے رسید پر 3 سے 5 جون تک اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر سے دفتری اوقات میں اپنے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم سرینگر ضلع کے عازمین حج ہاؤس بمنہ سے ہی 3 سے 5 جون دفتری اوقات کے دوران اپنے دستاویزات کے علاوہ پاسپورٹ وغیرہ حاصل کرسکتے ہیں۔

عازمین حج پاسپورٹ اپنے متعلقہ ڈی سی آفس سے حاصل کریں
امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جارہے ہیں ۔جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 12 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ایسے میں حج 2023 کے لیے عازمین حج کی روانگی اور واپسی کے فلائٹ شڈول بھی ترتیت دیا گیا ہے،جس کے مطابق جموں وکشمیر کو چھوڑ باقی ریاستوں اور یوٹیز میں رواں ماہ کہ 21 تاریخ سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جبکہ جموں وکشمیر کے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہورہا ہے۔وہیں حج 2023 میں ایک سو زائد خواتین ایسی ہیں جوکہ حج کا فریضہ محرم کے بغیر ہی انجام دے رہی ہیں اور ان میں جموں ،کشمیر اور لداخ تینوں خطوں کی خواتین عازم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Haj 2023 جموں وکشمر کے عازمین حج کی روانگی کیلئے تمام انتظامات مکمل، حج ایگزیکٹیو آفیسر

حج کمیٹی کے مطابق "گو ائیر لائن" سے معاہدے ختم ہونے اور پھر نئی ائیر لائن یعنی "سپائز جٹ" سے نئے سرے سے معاہدہ کی وجہ سے امسال جموں وکشمیر کے عازمین باقی ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں دو ہفتے کی تاخیر سے سفر محمود پر جارہے ہیں۔حج 2023 کے لیے عازمین کو سعودی ریال فرام کرنے کے عمل کو ختم کر دیا یے۔ ایسے میں حج پر جانے والے عازمین کو وہاں روزانہ کے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کرنا ہوگا۔ قابل ذکر جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی جدہ شریف روانگی کاسلسلہ 7جون سے شروع ہوکر 22جون 2023تک جاری رہے گا اور فریضہ حج ادا کرنے کے بعد یوٹی کے عازمین کی مدینہ منورہ سے گھر واپسی کا سلسلہ 13جولائی سے 2 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details