اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج سستا ہوگا، جموں و کشمیر حج کمیٹی - safeena begh haj committee jk

جموں وکشمیر حج کمیٹی کی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے کہا کہ اس مرتبہ گزشتہ برس کے مقابلے میں حج سستا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس بار جموں و کشمیر سے تقریباً 10 ہزار عازمین سفر محمود پر جائے گا۔

سفینہ بیگ
سفینہ بیگ

By

Published : Feb 11, 2023, 7:36 PM IST

امسال حج گزشتہ سال کے مقابلے میں سستا ہوگا، چیئرپرسن جموں وکشمیر حج کمیٹی

سرینگر:حال ہی میں حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2023 کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ امسال حج بیت اللہ جانے کے لیے 25 ایمبینکمنٹ پوائنٹس ہوں گے جبکہ حج کے درخواست فارم ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ ایسے میں ہفتے کے روز جموں وکشمیر حج کمیٹی کی چیئرسن سفینہ بیگ نے حج 2023 کی پالیسی اور اس میں لائی گئی اہم تبدیلوں اور دیگر اٹھائے گئے اقدامات کے تعلق سے میڈیا کو جانکاری دی ۔

سرینگر میں ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ گزشتہ برس کے مقابلے میں حج سستا کیا گیا ہے اور امید ہے جموں و کشمیر سے اس سال تقریباً 10 ہزار عازمین سفر محمود پر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فارم آن لائن اب دستیاب ہوگے وہ بھی بالکل مفت ۔ایسے میں عازم کو حج ہاوس میں فارم جمع کرنے کے بجائے آن لائن فارم جمع کرنے ہوں گے۔ سفینہ بیگ نے کہا کہ اب وہ عازم بھی دوبارہ حج کے لیے اہل ہوں گے جنہوں نے خود حج تو کیا ہوگا لیکن اہلیہ کے ساتھ پھر سے جانے کی خواہش رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا یہ ایک اہم اور مثبت اقدام ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا اس مرتبہ بھی 70 برس سے زائد عمر کے افراد میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ بنا محرم کے بھی چار خواتین گروپ کی صورت میں بیت الللہ زیارت کے لیے اب جاسکتے ہیں۔سینفہ بیگ نے حج 2023 کے تعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا کے ساتھ کی گئی تیاریوں، کوٹے اور سہولیات کے تعلق سے ایک اہم اور خصوصی میٹنگ میں لیے گئے کئی فیصلوں کا بھی تذکرہ کیا

یہ بھی پڑھیں:Haj 2023 حج 2023 کے تحت آج سے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ میں وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے اور اس خاص کوٹے کے تحت سفارش کی بنیاد پر پانچ سے دس افراد حج پر جاسکتے تھے ۔ایسے میں وی آئی پی کوٹے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب اس کوٹے کے تحت بیت اللہ پر کوئی نہیں جاسکتا ہے اور اس اہم اقدام سے حج کی خواہش رکھنے والے عام عازمین کو فائدہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی حکومت کے درمیان مکمل بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے حج 2023 کے لیے 1لاکھ75 ہزار سے زائد عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے،جس میں جموں و کشمیر کے تقریباً 10 ہزار عازمین بھی شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:New Haj Policy نئی حج پالیسی کا اعلان، کئی بڑی تبدیلوں کے ساتھ سستا ہوگا سفر حج

ABOUT THE AUTHOR

...view details