اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj-2022 Pilgrims: عازمین حج کو انتظامی واجبات جمع کرنے کی ہدایات - ج ہاؤس بمنہ سرینگر میں بورڈنگ کی سہولت

عازمین جو حج ہاؤس بمنہ سرینگر میں بورڈنگ کی سہولت حاصل نہیں کرنا چاہتے انہیں فی حاجی 850 روپے ادا کرنا ہوں گے۔کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے عازمین جو حج ہاؤس سرینگر میں بورڈنگ سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں فی حاجی 1250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ Haj-2022 Pilgrims

حج عازمین  کو انتظامی واجبات جمع کرنے کی ہدایات
حج عازمین کو انتظامی واجبات جمع کرنے کی ہدایات

By

Published : Jun 1, 2022, 10:16 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر حج کمیٹی نے تمام منتخب عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ حج انتظامات کے واجبات جمع کریں جس میں حج ہاؤس سے ایئرپورٹ تک ٹرانسپورٹ چارجز لازمی انشورنس پریمیم اور دیگر چارجز وغیرہ شامل ہیں جے کے حج کمیٹی کے ذریعہ اٹھائے جائیں گے۔ واجبات جمع کرانے کی خاطر جے اینڈ کے بینک اکانٹ نمبر 1206 0405 0000 5039 میں تفصیلات دی گئی ہیں۔جبکہ اس سلسلے میں عازمین پے ان سلپ www.jkshc.org سے بھی ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔Haj arrangement dues

ادھر جموں اور لداخ صوبے کے ان عازمین کرام جنہوں نے سرینگر ایمبرکیشن پوائنٹ کا انتخاب کیا ہے حج ہاؤس سرینگر میں قیام کے لیے بورڈنگ کے حساب سے اضافی چارجز جمع کرنے ہوں گے۔ متعلقہ عازمین کو پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی وصولی کے وقت رقم کی رسید یعنی پے ان سلپس متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع کروانے کی ضرورت ہےHaj-2022 Pilgrims

عازمین جو حج ہاؤس بمنہ سرینگر میں بورڈنگ کی سہولت حاصل نہیں کرنا چاہتے انہیں فی حاجی 850 روپے ادا کرنا ہوں گے۔کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے عازمین جو حج ہاؤس سرینگر میں بورڈنگ سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں فی حاجی 1250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ وہیں جموں اور لداخ ڈویژن کے عازمین جنہوں نے ایمبرکیشن پوائنٹ سرینگر منتخب کیا یے انہیں فی حاجی 2100 روپے ادا کرنے ہوں گے اور انہیں روانگی سے 60 گھنٹے قبل حج ہاس بمنہ کو اطلاع دینی ہوگی۔دہلی ایمبرکیشن پوائنٹ سے سفر کرنے والے عازمین کو صرف 200 روپے فی حاجی انشورنس پریمیم رکھے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details