اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj 2022: عازمین حج کی تربیب کے لیے سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب - حج آن لائن درخواست

جموں و کشمیر کے مستقل سرکاری ملازمین، جو انگریزی، اردو و ہندی سمیت مختلف زبانیں جاننے کے علاوہ تقریری صلاحیت بھی رکھتے ہوں، ان سے عازمین حج کی تربیت Hajj Training کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

Haj 2022: عازمین کی ترتیب کے لیے سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب
Haj 2022: عازمین کی ترتیب کے لیے سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب

By

Published : Dec 9, 2021, 1:36 PM IST

عازمین حج 2022 کو تربیت فراہم کرنے کے لیے جموں وکشمیر کے مستقل سرکاری ملازمین سے 20 دسمبر تک درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ درخواست دہندہ نے ترجیحی طور 2017،2018،2019 میں حج کیا ہو اور 58 برس سے زیادہ کی عمر کا نہ ہو۔

31دسمبر 2021 کو 25 سے 58 سال کی عمر کے ملازمین آن لائن درخواست دینے کے اہل ہیں اور انہوں نے کووڈ 19 سے بچاؤ کی خاطر منظور شدہ کورونا مخالف ویکسین Covid Vaccine کی خوراک لی ہو۔ اس کے علاوہ درخواست دہند گان انگریزی، ہندی، اردو اور دیگر مقامی زبانوں کو روانی سے بولنا جانتے ہوں اور کمپیوٹر کی جانکاری بھی رکھتے ہوں اور ای میل، واٹس ایپ پیغام یا مسیج بھیجنے یا وصول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

درخواست دہندہ کے لیے لازمی ہے کہ وہ حج اور عمرہ سے متعلق تمام امور کی جانکاری رکھتا ہو۔ جسمانی اور ذہنی طور تندرست ہو اور بھاری اجتماع سے خطاب کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔

مزید پڑھیں؛حج 2022 کا اعلان، لیکن پرائیوٹ ٹور ٹریولس والوں میں تجسس برقرار

خواہشمند افراد حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر درخواست آن لائن دیں اور لازمی دستاویزات درخواست فارم کے ساتھ رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details