اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج 2020: 'عازمین رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دیں' - جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر

جموں و کشمیر حج کمیٹی نے اس سال حج پر نہ جانے والوں کو اپنی رقم واپس لینے کے لئے درخواست دینے کو کہا ہے۔

حج 2020:  'زایرین رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دے'
حج 2020: 'زایرین رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دے'

By

Published : Jun 8, 2020, 9:21 AM IST

جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر نے حج 2020 سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے ۔

بیان کے مطابق، امسال حج پر نہ جانے کی خواہش رکھنے والے افراد کو حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جمع کی گئی رقم کو واپس دیا جائے گا۔

انہیں اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور حج ہاوس بمنہ میں دستیاب تجویز کردہ پروفارما پر رقم واپس لینے کی خاطر درخواست دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

حج 2020: 'زایرین رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دے'

ایگزیکٹیو آفیسر نے اس بیان میں کہا ہے کہ حج کمیٹی نے پانچ جون کو ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس کے مطابق، جوعازمین حج پر جانے کے خواہاں نہیں ہیں انہیں صد فیصد رقم واپس حاصل کرنے کے لیے تجویز کردہ پروفارما پر درخواست دینی ہوگی۔

بیان کے مطابق انیہں ذاتی اکاؤنٹ کی پاس بُک کی ایک فوٹو سٹیٹ کاپی یا منسوخ کی گئی چیک کی کاپی اس درخواست کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details