اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hail in Kashmir کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ بھاری، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان - کشمیر موسم تازہ اپڈیٹ

کشمیر کے متعدد علاقوں میں جمعہ کے سہ پہر موسلا دھار بارشوں کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی۔ ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچا ۔اس دوران میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی وغیرہ کے باغوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

hail-damage-crops-and-orchards-in-several-parts-in-kashmir
کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ بھاری، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

By

Published : Apr 21, 2023, 10:52 PM IST

سرینگر: جنوبی اور شمالی کشمیر کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعے کی سہ پہر کو جنوبی اور شمالی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ اننت ناگ ، کولگام اور بارہمولہ کے ٹنگمرگ کے کئی دیہی علاقوں میں شدید ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچا اور میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی وغیرہ کے باغوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ژالہ بھاری اس قدر شدید تھی کہ زمین پر سفید پرت جمع ہوئی ۔ان کے مطابق کافی دیرتک ژالہ بھاری کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگا کر کسانوں اور باغ مالکان کو فوری طورپرمعاوضہ فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather Update کشمیر میں بھاری بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم خشک رہ سکتا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 14.6 ملی میٹر، پہلگام میں 9.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 8.6 ملی میٹراور کو کرناگ میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details