سرینگر: پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں لوگوں نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کیے۔تفصیلات کے مطابق شہر سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کے روز سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے علاقے میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز نئے نئے آرڈر جاری کئے جارہے ہیں جس وجہ سے لوگ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اُن کے مطابق راشن گھاٹوں پر پانچ کلو چاول اور اب اسمارٹ میٹر کی تنصیب سے لوگ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گئے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سرکار کی جانب سے اُنہیں کوئی راحت نہیں دی جارہی ۔اس دوران ایک احتجاجی خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری لوگ خاص کر شہری خاص کی عوام پہلے ہی کئی مشکلات سے دوچار ہے اب جبکہ ہمارے اوپر کئی قانوں نافذ کیے جارہے ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ احتجاجیوں نے اسمارٹ میٹرز کو ’’غریبوں کے لیے ظلم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بیشتر باشندے خط اطلاس سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں، ان کے لیے اسمارٹ میٹرز کا مزید بوجھ برداشت کرنا نا ممکن ہے۔ اس دوران علاقہ میں کچھ دیر تک ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی جبکہ بعد میں پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور خواتین کو یقین دلایا گیا کہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔