اردو

urdu

ETV Bharat / state

حبہ کدل پُل عنقریب سیاحت اور دوسری سرگرمیوں کا دوبارہ مرکز بن جائے گا: کمشنر ایس ایم سی - Renovation of Habba kadal bridge

ایس ایم سی کے کمشنر اطہر عامر خان نے کہا کہ دریائے جہلم پر واقع حبہ کدل پُل نئی صورت کے ساتھ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور آنے والے کچھ دنوں میں لوگوں کی میزبانی کے لئے تیار ہوگا۔ Habba Kadal bridge Renovation

Habba Kadal bridge will soon become hub for tourism and other activitities:SMC commissioner
حبہ کدل پل عنقریب سیاحت اور دوسری سرگرمیوں کا دوبارہ مرکز بن جائے گا: کمشنر ایس ایم سی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 3:57 PM IST

سرینگر: سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ سرینگر کے شہر خاص میں دریائے جہلم پر واقع حبہ کدل پُل عنقریب سیاحت اور دوسری سرگرمیوں کا دوبارہ مرکز بن جائے گا۔انہوں نے کہ یہ پُل نئی شکل و صورت کے ساتھ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور آنے والے کچھ دنوں میں لوگوں کی میزبانی کے لئے تیار ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ شہر خاص میں نکاسی آب، سیوریج، زیر زمین بجلی کا نظام اور سڑک کی تزئین کا کام بھی جاری ہے۔

موصوف کمشنر جو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکیٹو افسر بھی ہیں، نے سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'دریائے جہلم پر واقع حبہ کدل پُل نئی صورت کے ساتھ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'بس کچھ ہی دنوں میں یہ پُل ہمارے پرانے شہر کے مرکز میں آپ کی میزبانی کے لئے تیار ہوجائے گا'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ پُل شہر کے اس ثقافتی مرکز میں سیاحت اور دوسری سرگرمیوں کو واپس لائے گا'۔

مزید پڑھیں:

اطہر عامر خان نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ شہر خاص میں نکاسی آب، سیوریج، زیر زمین بجلی کا نظام اور سڑک کی تزئین کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاؤن ٹاؤن کی شہری تجدید اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ہمارے کام کا انتہائی اہم شعبہ ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details