اردو

urdu

ETV Bharat / state

Clinical Establishments Act نجی لیبارٹریز و کلینکس کو کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر کرنے کا حکم جاری - کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال

اس اقدام سے نجی شعبے میں صحت کی تصدیق شدہ سہولیات، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو یقینی بنائے جائے گا۔

Etv Bharath-and-me-deptt-orders-all-diagnostic-centres-laboratories-single-doctor-clinics-to-register-under-clinical-establishments-act
نجی لیبارٹریز و کلینکس کو کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر کرنے کا حکم جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 8:52 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر میں تمام نجی تشخیصی مراکز، لیبارٹریز اور سنگل ڈاکٹر کلینک کے کام کو ہموار کرنے کے لیے محکمہ صحت وطبی تعلیم نے ان طبی اداروں کو کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ اور ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری یعنی ایچ ایف آر کے تحت رجسٹر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ایسے میں یہ اقدام نجی طبی شعبے کے شراکت داروں کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں شفافیت لانے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جبکہ عام لوگوں کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری پر تصدیق شدہ نجی صحت کی سہولیات تک رسائی کے قابل بنائے گا۔
اس کے علاوہ ایچ ایف آر کے تحت پرائیویٹ ہیلتھ کیئر سے وابستہ عملہ رجسٹر کریں گا تاکہ تصدیق شدہ ہیلتھ پروفیشنلز نجی سیکٹر میں کام کر سکے۔آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو جموں و کشمیر کی حکومت نے جولائی 2022 میں نافذ کیا ہے اور صد فیصد سرکاری صحت کی سہولیات کی تصدیق اور ایچ آر ایف پورٹل پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:


ایسے میں 82 فیصد سرکاری ڈاکٹر ایچ ایف آر پر رجسٹرڈ ہیں اور 78 لاکھ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈیز بنائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ پی ایم جے اے وائی کے تحت سو فیصد ایمپینلڈ ہسپتالوں کی بھی اے بی ڈی ایم ڈیجیٹل پورٹل پر رجسٹریشن کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details