انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کشمیریوں کو ایک بار پھر گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔
موصوف نے منگل کو یہاں اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا: 'گپکار اعلامیے کے دستخط کنندگان لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی وی وی آئی پی درجے کی بحالی کے لئے لڑ رہے ہیں۔ یہ لوگ کشمیری عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے'۔
انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکینڈل کیس کے سلسلے میں جاری سمن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: 'کیا ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس اسکینڈل میں ملوث نہیں ہیں۔ اس کیس میں سی بی آئی کی طرف سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کیا تھا لیکن الزام بی جے پی پر لگایا جا رہا ہے'۔