اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسلحہ لائسنسز کا دھندہ: کشمیر میں انتظامیہ کے افسران گرفتار - مرکز کے زیر انتظام علاقہ

سی بی آئی نے غیر قانونی طور گن لائسنس فراہم کرنے کے اسکینڈل میں آئی اے ایس افسر راجیو رنجن سمیت متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے۔

cbii
cbii

By

Published : Mar 2, 2020, 10:52 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:23 AM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے آئی اے ایس افسر کمار راجیو رنجن، سبکدوش کے اے ایس افسر عطرت حسین رفیقی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

حراست میں لیے گئے سبھی افراد پر الزام ہے کہ وہ گن لائسینس فراہم کرنے کے غیر قانونی دھندے میں شامل تھے، سنہ 2018 میں گن لائسینس کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا تھا، جس کے بعد سی بی آئی نے انہیں حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں میں نام بدلنے کا سلسلہ شروع
کشمیر میں خوشگوار موسم، سیاحتی مقامات پر چہل پہل
دفعہ 370 کا معاملہ بڑی بینچ کو منتقل کرنے پر فیصلہ آج

گن لائسینس گھوٹالہ سنہ 2012 سے 16 کے درمیان پیش آیا، الزام ہے کہ ان سالوں میں جموں و کشمیر میں متعدد اضلع کے ڈپٹی کمیشنرز نے آرم لائسینسز دھوکہ دہی سے جاری کیے تھے۔

گرفتار کیے گئے آئی اے ایس افسر راجیو رنجن اور سبکدوش ضلع کمشنرعطرت حسین رفیقی دونوں 2013 سے 2016 کے درمیان ضلع کپواڑہ کے ڈپٹی کمشنر رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details