اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gulmarg Receives Fresh Snowfall: گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹر تازہ برف باری

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران پہلگام میں 0.7 ملی میٹر، کپوارہ میں 2.1 ملی میٹراور بانہال میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ جب کہ گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹرتازہ برف جمع ہوگئی۔light rains lash plains in J&K

گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹرتازہ برف باری
گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹرتازہ برف باری

By

Published : Mar 1, 2023, 12:47 PM IST

سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشں ہوئی اور اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں 5.0 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے برف و باراں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 3 مارچ سے 7 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران پہلگام میں 0.7 ملی میٹر، کپوارہ میں 2.1 ملی میٹر اور بانہال میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں برف وباراں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:Avalanche Warning گاندربل ضلع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔ گیٹ وے آف کشمر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details