اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Land Lease Laws نئے لینڈ لیز قوانین سے سیاحتی مقام گلمرک کے ہوٹل مالکان سب سے زیادہ متاثر - گلمرگ میں ہوٹل لیز ختم

کشمیر کے سیاحتی مقامات  گلمرک میں 58 ہوٹل وہٹ لیز پر لی گئی زمین پر تعمیر کیے گئے ہیں، جن کا لیز اب ختم ہوگیا ہے۔وہیں پہلگام میں بھی چند ہوٹل اور دکانیں لیز پر لی ہوئی زمین پر تعمیرہوئے ہیں، جبکہ سرینگر میں لال چوک، پولو ویو اور دو معروف نجی اسکول لیز زمین پر بنائے گئے ہیں۔Hotels and Schools Constructed on land lease

مشتاق چایا
Mushtaq Chaya

By

Published : Dec 20, 2022, 10:05 PM IST

Updated : Dec 20, 2022, 10:18 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر میں نئے لیڈ گرانٹ قوانین سے ہزاروں تاجر اور ہوٹل مالکان کا لیز ختم کر دیا گیا ہے, جس سے ان میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے۔ نئے لینڈ گرانٹ قوانین کے مطابق جن افراد نے سرکاری یا نزول زمین لیز پر لیا ہے وہ ختم ہوا ہے اور اس زمین و جائیداد کو سرکار نئے سے لیز پر دی گی۔ New Land Lease Laws In J&K

کشمیر کے سیاحتی مقامات گلمرک میں 58 ہوٹل وہٹ لیز پر لی گئی زمین پر تعمیر کیے گئے ہیں جن کا لیز اب ختم ہوگیا ہے۔وہیں پہلگام میں بھی چند ہوٹل اور دکانیں لیز پر لی ہوئی زمین پر تعمیر ہے، جبکہ سرینگر میں لال چوک، پولو ویو اور دو معروف نجی اسکول لیز زمین پر بنائے گئے ہیں۔نئے قوانین سے ان کا لیز ختم ہوا ہے اور سرکار ان کو دوبارہ لیز پر دینے کے لئے تیاریاں کر رہی ہے۔ Land Lease in Gulmarg

Gulmarg hoteliers mainly affected by new-land-lease-laws- says Mushtaq Chaya

ان قونین سے تاجر بالخصوص گلمرک کے ہوٹل مالکان پریشان ہے اور ایل جی منوج سنہا سے ان قوانین پر نظر ثانی کرنی کی اپیل کر رہے ہیں۔ ایل جی انتظامیہ نے 9 دسمبر کو لینڈ لیز قوانین میں ترمیم کرکے لیز کے متعلق نئے شرائط و قوانین لاگو کیے ہیں جس سے ہزاروں ہوٹل مالکان اور تاجروں کو زمین و جائداد خالی کرنی پڑے گی۔لینڈ گرانٹ قوانین کے مطابق جن افراد نے رہائش کے لئے لیز کیا ہے ان پر یہ احکامات لاگو نہیں ہوں گے البتہ ان کو ضابطوں کے تحت لیز ختم نہیں ہوگا۔

جموں کشمیر میں سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ، تجارتی مرکز لالچوک، بٹہ مالو، بلواڈ، جموں ضلع کے اہم بازاروں میں تاجروں نے سنہ 1978 میں سرکاری اراضی و نزول زمین کو چالیس برس کے لئے لیز پر لیا تھا جس کی 90 برسوں تک توسیع کی جائی گی۔ تاہم ان افراد کو اس زمین کے مالکانہ حقوق نہیں مل سکتے ہیں۔گلمرگ میں سنہ 2018 سے لیز ختم ہو چکا ہے جس کی توسیع کے متعلق وادی کے سرگردہ ہوٹل مالکان امسال اگست میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملے تھے۔ اس ملاقات کی ثالثی بی جے پی لیڈر درخشاں اندرابی نے کی تھی۔ Land Lease Expired for Kashmiri Hotels

اس ملاقات میں سرکردہ ہوٹل مالک مشتاق چایا، ہیٹرک ہوٹل گروپ کے مالک شوکت چودھری، تاجر عاشق حیسن وغیرہ شامل تھے۔ ملاقات کے بعد ان ہوٹل مالکان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے ان کو یقین دہانی کی کہ گلمرگ میں لیز کی توسیع کی جائی گی۔

وادی کے سرکردہ ہوٹل مالک مشتاق چایا کے مطابق ایل جی منوج سنہا نے بھی ان کو متعدد مرتبہ یقین دہانی کی ہے کہ ان کے لیز میں توسیع کی جائے گی، البتہ انتظامیہ نے لیز توسیع کرنے کے بجائے قوانین ہی ختم کیے ہے۔ Mushtaq Chaya On Land Lease laws

مزید پڑھیں:Land-Lease Laws لینڈ لیز قوانین پر سجاد لون کی تنقید


ایل جی منوج سنہا نے قوانین میں ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین رجعت پسند تھے اور ان کی تبدیلی سے لوگوں کو آسانی ہوگی تاہم سابق وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی سے غیر مقامی افراد کو جموں کشمیر میں بسانے کے لئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Land Lease Laws in Kashmir کشمیر میں ہوٹل مالکان نئے لینڈ لیز قوانین سے پریشان

Last Updated : Dec 20, 2022, 10:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details