اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather in Kashmir کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں، گلمرگ سرد ترین مقام - کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔Weather in Kashmir

By

Published : Jan 26, 2022, 1:14 PM IST

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں درمیانی رات کو ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔Snowfall and Rains in Kashmir

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب قریب 0.4 ملی میٹر اور 1.1ملی میٹر بارش ہوئی ہے Gulmarg coldest place in Kashmir Valley

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ Dry Weather till 29th January

انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ رات کی سردیوں میں اضافہ درج ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 جنوری کو موسم ابر آلود رہے گا جبکہ 31 جنوری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ Rains in Kashmir

ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرینگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قریب 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Gulmarg

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather in Pahalgam

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: کشمیر میں 31 جنوری کو برف و باراں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔MET In Kashmir

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔

چلہ کلان کی حکومت 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا گرچہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی۔ Chillai Kalan in Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details