اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat IPS Sara Afzal Rizvi سارہ افضل رضوی کو جموں و کشمیر پولیس میں ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن مقرر کیا گیا - گجرات مسلم خاتون افسر سارہ افضل رضوی

جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ہفتہ کو گجرات کاڈر کی آئی پی ایس افسر کو جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایڈمنسٹریشن کے طور پر تعینات کیا ہے۔Gujarat IPS posted as new DIG admin JK police hqrs

Gujarat IPS Sara Afzal Rizvi
Gujarat IPS Sara Afzal Rizvi

By

Published : Nov 19, 2022, 3:37 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ہفتہ کو گجرات کاڈر کی آئی پی ایس افسر کو جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایڈمنسٹریشن کے طور پر تعینات کیا ہے۔Gujarat IPS posted as new DIG admin JK police hqrs

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سارہ افضل احمد رضوی کو جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "انتظامیہ کے مفاد میں، سارہ رضوی، آئی پی ایس (2008) جو پوسٹنگ کے احکامات کا انتظار کر رہی تھی کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈمنسٹریشن) پولیس ہیڈ کوارٹر جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہیں۔"

مزید پڑھیں:IGP Vijay Kumar Promoted: آئی جی پی کشمیر وجے کمار کو ترقی ملی

39 سالہ رضوی گجرات پولیس میں واحد مسلم خاتون آئی پی ایس افسر تھیں۔ ممبئی میں پیدا ہونے والی سارہ کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔ ان کے والد افضال احمد سائنس گریجویٹ ہیں اور والدہ نگار رضوی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ ہیں۔ اس کا بھائی واصف رضوی ایک سول انجینئر ہے جو سعودی عرب میں ملازم ہے اور بہن سمیرا کمپیوٹر سائنس کی گریجویٹ ہے جو دبئی میں مقیم ہے۔ سارہ نے آر پی ایف میں ٹرینی اسسٹنٹ سیکورٹی کمشنر منور خان سے 2008 میں شادی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details