سرینگر:صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی جانب سے جموں کے بھٹنڈی علاقے کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گوجر لیڈر غلام علی کھٹانہ کو راجیہ سبھا کا رکن نامزد کرنے پر گوجر کارکنان بے حد خوش ہیں۔ صوبہ جموں سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے گوجر لیڈران و کارکنان نے کہا کہ 'غلام علی کھٹانہ راجیہ سبھا میں گوجر آبادی کی آواز بن کر انکے مسائل پر بات کریں گے۔ Gh Ali Khatana Nominated RS Member
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع اننت ناگ کے روشن کھٹانہ نامی سیاسی کارکن نے کہا کہ 'بھارتیہ جتنا پارٹی کی قیادت نے گوجر آبادی کو آواز دی ہے اور اب یہ آبادی اس کے بدلے میں پارٹی کو (آئندہ انتخابات میں) ووٹ دے گی۔ ضلع شوپیان کے اشفاق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گوجر آبادی پہاڑیوں پر رہائش پذیر ہوتی ہے جہاں ان کو تعمیر و ترقی کے گوناگوں مسائل درپیش ہوتے ہیں اور امید ہے کہ غلام علی کھٹانہ ہمارے مسائل راجیہ سبھا میں اٹھا کر انکا ازالہ کرائیں گے۔‘‘