اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest In Srinagar سرینگر میں گوجر بکروال ایسوسی ایشن کا احتجاج، متعدد گرفتار

گوجر بکروال طبقہ سے وابستہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے منگل کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں مجوزہ ریزرویشن ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا

gujjar-bakarwal-association-protest-in-srinagar-against-center-govt-proposed-amendment-in-tribal-act
سرینگر میں گوجر بکروال ایسوسی ایشن کا احتجاج، متعدد گرفتار

By

Published : Jul 25, 2023, 9:31 PM IST

سرینگر میں گوجر بکروال ایسوسی ایشن کا احتجاج، متعدد گرفتار

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں گوجر بکروال طبقہ سے وابستہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے مجوزہ ریزرویشن ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی مظاہرین نے مین سڑک کی اور پیش قدمی شروع کی تو پولیس نے متعدد مظاہرین کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر کو گوجر بکروال ایسوسی ایشن کے بینر تلے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا گیا احتجاجیوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے تھے، وہیں مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سرکار نے اس طرح کا کوئی فیصلہ لیا تو پورے جموں وکشمیر میں گوجر بکروال احتجاج شروع کریں گے۔

مظاہرین سے خطاب کے دوران گوجر لیڈروں نے بتایا کہ اگر حکومت نے گوجر اور بکروال طبقے کے خلاف کوئی بھی فیصلہ لیا تو اس سے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریزرویشن پر ہمارا حق ہے اور ہم کسی کو اپنا حق چھیننے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کو ایسا کوئی فیصلہ نہیں لینا چاہئے جس سے گوجر بکروال طبقے کے ساتھ نا انصافی ہو۔

مزید پڑھیں:NC on Reservation In Assembly مجوزہ اسمبلی ریزرویشن بل پر این سی کو تحفظات

اطلاع کے مطابق کافی دیر تک پریس کالونی میں نعرے بازی کے بیچ جوں ہی جلوس کے شرکاء نے مین سڑک کی طرف پیش قدمی شروع کی تو پولیس نے متعدد گوجر بکروال لیڈروں کو احتیاطی طورپر حراست میں لے لیا تاہم اس کے باوجود بھی پریس کالونی میں نعرے بازی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

(یو این آئی کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details