اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Conman گجراتی ٹھگ کی ضمانت عرضی مسترد - نقلی پی ایم او افسر سرینگر میں گرفتار

سرینگر کی ایک عدالت نے گجراتی ٹھگ کرن پٹیل کی ضمانت عرضی کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے اس ماہ کے اوائل میں کرن بھائی پٹیل کو گرفتار کیا،جو خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جتلاکر جموں و کشمیر انتظامیہ سے پروٹوکول کے تحت سکیورٹی سمیت دیگر چیزیں حاصل کر رہا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 23, 2023, 7:54 PM IST

سرینگر:سرینگر کی ایک عدالت نے حال ہی میں گرفتار کیے گئے گجراتی ٹھگ کی ضمانت عرضی کو مسترد کیا ہے۔ پٹیل کے وکیل اور ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر کی نمائندگی کرنے والے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پیر کے روز عدالت نے حکم کو محفوظ رکھا تھا۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سی جے ایم سرینگر راجہ محمد تسلیم نے جمعرات کے روز درخواستگزار کی ضمانت عرضی کو مسترد کیا ہے۔

سی جے ایم نے کہا کہ" اے پی پی کے ذریعہ پیش کردہ دلائل منصفانہ، مناسب ہیں جبکہ دوسری طرف درخواست گزار (پٹیل) کے وکیل کی طرف سے پیش کردہ عرضی سے وہ متفق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے حق میں ضمانت دینے سے یقینی طور کیس کی تفتیش صحیح انداز میں نہیں ہوگی، اس لیے درخواست گزار کی ضمانت عرضی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ کرن پٹیل، خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جتلاکر جموں و کشمیر انتظامیہ سے پروٹوکول کے تحت سیکورٹی دستیاب کی اور کئی سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح بھی کی۔ سرینگر پولیس نے نشاط علاقے میں انہیں 3 مارچ کو ہوٹل للت سے گرفتار کیا۔ ان پر پولیس اسٹیشن نشاط میں ایف آئی آر 19/2023زیر دفعات 419, 420, 467, 468, 471درج ہے۔

مزید پڑھیں:AD PMO Case in Kashmir جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم ہنگامی طور پر گجرات روانہ

واضح رہے کہ کرن پٹیل گجرات کے گاندھی نگر شہر سے تعلق رکھتے ہیں اور نومبر سنہ 2022 سے وہ کشمیر آرہے ہیں اور یہاں کی انتظامیہ ان کو پروٹوکول کے تحت سکیورٹی اور عالی شان ہوٹل میں رہائش فراہم کر رہی تھی۔ ان چار ماہ کے دوران انہوں نے کئی مرتبہ کشمیر کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے وی آئی پی سکیورٹی بندوبست کے تحت تفریحی مقامات، جن میں گلمرگ، دودھ پتھری قابل ذکر ہیں کی سیر کی ہے۔ مذکورہ شخص نے اس سیر کی ویڈیو اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بھی اپلوڈ کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص نے پی ایم او آفس سے فرضی لیٹر بھی یہاں کے افسران کو دکھایا تھا اور جنوبی کشمیر کے دو اضلاع کے مجسٹریٹس سے بھی ملاقات کی جن میں سے ایک مجسٹریٹ نے انہیں سکیورٹی دینے کی سفارش کی۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس سے پہلے کرن بھائی پٹیل کو 15 دنوں کی جوڈیشن ریمانڈ میں بھیج دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details