سرینگر:آج یونانی طرزِ علاج کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ امسال کا تھیم ہے "عوامی صحت کے لیے یونانی ادویات"۔ ورلڈ یونانی ڈے کے موقعے پر ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کئی اہم تقریبات کا اہتمام کیا گیا،جس میں یونانی طرز علاج اور اس کی اہمیت افادیت پر ماہرین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یوں، اگر چند برسوں سے دیکھا جائے تو وادی کشمیر میں لوگ پھر سے قدیم طرز علاج کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ ہڈیوں ،جوڑوں کے درد، معدے، جلد کی بیماریوں اور دیگر تکالیف میں مبتلا مریض یونانی طریقہ علاج اپنانے کو ترجیجی دے رہے ہیں۔ موجودہ سائنس دور میں جہاں شعبہ طب نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور بیشتر بیماریوں کے علاج کو ممکن بنایا ہے، لیکن اس کے باوجود آج بھی قدیم طرز علاج کی اپنی اہمیت وافادیت بر قرار ہے۔
یونانی طرز علاج کی طرف لوگوں کے بڑھتے رجحان کا اندازہ اس بھیڑ بھاڑ سے بھی لگایا جاسکتا ہے،جو کہ وادی کے اس سب سے بڑے یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ میں او پی ڈی کے باہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہسپتال میں جہاں جلد، پوشیدہ امراض ، چھاتی ،دل کی بیماریوں ، امراض خواتین ،ہڈیوں اور جوڑوں وغیرہ کی بیماریوں کے لئے الگ الگ او پی ڈیز کام کر رہی ہیں وہیں یہاں مختلف قسم کے ٹسٹس کے علاوہ ادویات کی سہولیات بھی بالکل مفت دستیاب رکھی گئی ہیں ۔
World Unani Day 2023 دور حاضر میں یونانی طرز علاج کو کافی مقبولیت
ورلڈ یونانی ڈے کے موقعے پر ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کئی اہم تقریبات کا اہتمام کیا گیا،جس میں یونانی طرز علاج اور اس کی اہمیت افادیت پر ماہرین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔World Unani Day2023
وہیں ہڈیوں اور جوڑوں ک تکلیف کے لیے کپنگ تھرپی یا جدید حجامہ طرز علاج اپنایا جارہا ہے جوکہ نہ صرف کافی موثر ثابت ہورہا ہے بلکہ مریض بھی اس طرح کے طریقہ علاج سے بے حد مطمئن نظر آرہے ہیں۔ یونانی علاج کی طرف لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہسپتال میں روزانہ کی پی ڈی پی میں 250 سو 300 سو مریضوں کا تشخیص کیا جاتا ہے ۔وہیں ہسپتال میں ایسے کئی بیمار علاج کی خاطر آتے ہیں جو کہ برسوں سے دیگر طرز علاج اپنا کر تھک چکے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Leech Therapy In Kashmir: کشمیر میں قدیم طرز علاج کی جانب لوگوں کا بڑھتا رجحان
گورنمنٹ یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گزشتہ برسوں خاص کر جب سے کورونا کی وبائی بیمار پھوٹ پڑی ہے،تب سے قدیم طرز علاج کی طرف لوگوں کا زیادہ رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور آئے روز اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پرانے طرز علاج کو اپنانے میں بھارت عالمی سطح پر دیگر ممالک سے آگے ہیں ۔ایسے میں نئی تیکنیک کو متعارف کر کے مرکزی حکومت کے تعاون سے ہسپتالوں میں آیوش یونیٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔