اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان طبی و نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ - عالمی وبا کورونا وائرس

ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کشمیر نے پیر کے روز ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے طبی اور نیم طبی عملہ کی تمام چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کے بڑھتے مثبت معاملات، طبی و نیم طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ
کورونا کے بڑھتے مثبت معاملات، طبی و نیم طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ

By

Published : Apr 5, 2021, 4:57 PM IST

ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کشمیر نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہا ہے کہ ’’ہیلتھ سروسز کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام چیف میڈکل افسران اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جموں وکشمیر خاص طور سے وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر ہیلتھ سروسز کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کریں۔‘‘

وہیں، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں تمام اضلاع کے سی ایم اوز اور ڈی ڈی اوز سے کہا گیا ہے کہ وہ میٹرنٹی چھٹی اور میڈیکل ایمرجنسی کو چھوڑ کر طبی اور نیم طبی عملے کی ان تمام چھٹیوں کو منسوخ کریں جو یا تو منظور کی گئی ہیں یا جو منظوری کے لیے زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے تیزی سے سر اٹھانا شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ سینکڑوں مثبت معاملات سامنے آرہے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس کے مثبت معاملات پر قابو پانے کے لیے ایل جی انتظامیہ نے گزشتہ کل اپنے ایک اہم فیصلے کے تحت تمام اسکولوں کو دو ہفتوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details