کورونا وائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر جہاں ملک بھر میں تمام طرح کی کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں وہیں یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں دوائی کی دکانیں چھوڑ دیگر تمام دکانیں بند ہیں۔
ادھر وادی کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہرو دیہات میں کریانہ دکانیں بھی بند رکھنے کے ہدایات ہیں۔
ایسے میں کئی جگہوں پر لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی کے حوالے سے کئی دشواریاں کا سامنا بھی ہے۔لیکن اب انتظامیہ نے لوگوں کو راحت پہچانے کے لیے بعض ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان صارفین کے گھروں تک پہنچانے کی ذمہ داری دے دی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت اس حوالے سے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔وہیں اس تعلق سے ضلع انتظامیہ نے شہر سرینگر میں قائم کئی ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے ذمہ یہ کام سونپا ہے اور اسٹورز کے ناموں کے ساتھ ساتھ دوکانوں کے موبائل اور واٹس ایپ نمبرات بھی مشتہر کئے ہیں تاکہ صارفین آرڈر لکھوا کر، واٹس یا مسیج کرکے اپنی ضرورت کا سامان گھر پر منگوا سکے۔