سری نگر : جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے ایم کے چوک حول علاقے میں اتوار کی شام عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف گاڑی پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں شاہراہ پر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک عا م شہری زخمی ہوا۔Civilians Injured in Grenade attack
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے ایم کے چوک حول میں اتوار کی شام عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف گاڑی پر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں شاہراہ پر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری جس کی شناخت سمیر احمد ملہ ولد منظور احمد ساکن حبک کے بطور ہوئی معمولی طورپر زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔