اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram Procession in Srinagar سرینگر میں محرم کا عظیم الشان جلوس برآمد، ایل جی منوج سنہا نے شرکت کی - محرم کے پیش نظر کشمیر میں سکیورٹی

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دس محرم کے موقعے پر سرینگر کے بوٹا کڑل سے لے کر جدی بل تک جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی شرکت کی۔ Grand muharram procession taken out in srinagar

سرینگر میں محرم کا عظیم الشان جلوس نکالا گیا، ایل جی منوج سنہا نے شرکت کی
سرینگر میں محرم کا عظیم الشان جلوس نکالا گیا، ایل جی منوج سنہا نے شرکت کی

By

Published : Jul 29, 2023, 12:35 PM IST

Updated : Jul 29, 2023, 2:08 PM IST

سرینگر میں محرم کا عظیم الشان جلوس برآمد

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ تین دہائیوں سے شیعہ عزادار جلوس پر انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم رواں برس کے ایک پیش رفت کے تحت انتظامیہ نے اس جلوس پر سے پابندی ہٹائی، جس کے بعد گذشتہ جمعرات کو سرینگر کے گُرو بازار سے لیکر ڈل گیٹ تک جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں آج دس محرم کے موقعے پر سرینگر کے بوٹا کڑل سے لےکر جدی بل تک دوسرا جلوس نکالا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ عاشورہ کے موقعے پر ذو الجناح کا جلوس برآمد کیا جاتا ہے۔

اس جلوس کی سربراہی مولوی عمران انصاری نے کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اس جلوس میں شرکت کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی وجے کمار كا کہنا تھا کہ "سکیورٹی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اہلکاروں کو رات سے ہی یہاں تعینات کیا گیا تھا۔ ہم سکیورٹی فراہم کرتے ہیں اور عوام امن قائم کرتے ہیں۔ ابھی تک سب پرامن طریقے سے ہو رہا ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ"یہ تاریخی جلوس ثابت کرتے ہیں کہ کشمیر بدل رہا ہے۔ میں عوام کا شکریہ کرتا ہوں، جن کے تعاون کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Muharram Processions In Budgam نویں محرم کے سلسلے بڈگام میں جلوس برآمد

سرینگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محمد عجز عصد کا کہنا تھا کہ "سکیورٹی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور حضرت حسینؓ کی شہادت کا ماتم منایا جا رہا ہے۔ " اُن کا مزید کہنا تھا کہ "سرینگر انتظامیہ شیعہ عزاداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ حضرت حسینؓ کے پیغام کو سب تک پہنچایا جائے۔" واضح رہے کہ آج ہی کے دن 1400 سال قبل کربلا کے صحراؤں میں پیغمبر اسلام کے نواسے حسین، ان کے رشتہ داروں اور ساتھیوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 29, 2023, 2:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details