اردو

urdu

ETV Bharat / state

Grand Mufti Eid Announcement Video مفتی اعظم ناصر الاسلام کا ویڈیو وائرل، سائبر پولیس میں کیس درج - جموں و کشمیر کی تازہ خبر

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کی ایک ویڈیو کلپ بدھ کے روز وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو کلپ میں میں مبینہ طور پر انہیں شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مفتی اعظم نے سائبر پولیس میں شکایت درج کی۔

grand-mufti-seeks-action-against-miscreant-behind-leaked-eid-announcement-video
Etv Bharatمفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کا وائرل ویڈیو معاملہ، کیس درج

By

Published : Apr 19, 2023, 8:25 PM IST

Updated : Apr 19, 2023, 8:35 PM IST

مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کا وائرل ویڈیو معاملہ، کیس درج

سرینگر:جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کی ایک ویڈیو کلپ بدھ کے روز وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو کلپ میں مبینہ طور پر انہیں شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی اعظم پر کئی سوالات کھڑے کیے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کو مبینہ طور پر کچھ شرپسندوں نے لیک کیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے مفتی اعظم مفتی ناصر السلام کا تردیدی بیان سامنے آیا ہے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ دوردرشن سرینگر کے اہلکاروں نے شوال کے چاند کی اطلاع سے متعلق بیان کو پیشگی ریکارڈ کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا کیونکہ دوردرشن کے لوگ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے اصل اعلان کے وقت مجھ سے رابطہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز رش سے بچنے کے لیے یہ مشق ہر سال کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ شوال کے چاند کی بیشگی کی ریکارڈنگ یہاں دس سے زیادہ لوگوں کی موجودگی میں ہو رہی تھی تو اس دوران کسی شرپسند نے میرے بیان کا ایک حصہ ریکارڈ کر کے اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کر دیا ہے،تاکہ لوگوں میں کنفیوژن پیدا کی جائے ۔ ناصر اسلام نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وائرل ویڈیو پر غور نہ کریں جب تک کہ کسی معتبر میڈیا ادارے کی طرف سے شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق کوئی اعلان نہ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Grand Mufti Announces Sadaqat ul Fitr صدقہ فطر فی کس 65 روپے مقرر، مفتی ںاصر الاسلام


اپنے بیان میں مفتی اعظم نےمزید کہا کہ اس معاملے کے تعلق سے سائبر پولیس کو مطلع کیا گیا یے اور مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی مزکورہ شخص کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ وہیں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 'شرپسند' کے خلاف کارروائی کے لیے معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی کے مدد سے جانچ کی جارہی ہے کہ یہ شرارتی شخص کون ہے۔ناصر السلام نے پولیس سربراہ سے گزازش کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لےکر امن وامان اور آپسی تفریق پیدا کرنے والے شخص کو کڑی سے کڑی سزا دے

Last Updated : Apr 19, 2023, 8:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details