اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہر خاص کی شان رفتہ کو بحال کرنے کیلئے سرعت سے کام کیا جا رہا ہے، صوبائی کمشنر کشمیر - سیمنٹ برج سرینگر

Smart City Srinagar Projects صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ قمر واری کے سیمنٹ برج کو اگلے سیشن تک مکمل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں تمام پروجیکٹوں پر کام تیزی سے ہو رہے ہیں۔

صوبائی کمشنر کشمیر
صوبائی کمشنر کشمیر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 5:03 PM IST

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے ہفتے کے روز کہا کہ انتظامیہ شہر خاص کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حبہ کدل کا برج لوگوں کی تفریح کے لئے ایک اور جگہ بن جائے گا جہاں لوگ شام کو جمع ہو کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران اسمارٹ سٹی کی تیاریاں کر رہے تھے تو کچھ لوگ کہتے تھے کہ شہر خاص کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ'انتظامیہ شہر خاص کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے سرعت سے کام کر رہی ہے'۔

بدھوری نے کہا کہ سی ای او اطہر عامر خان کی قیادت میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر میں اچھا کام انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حبہ کدل کا پل لوگوں کی تفریح کے لئے ایک اور جگہ بن جائے گا جہاں لوگ شام کو جمع ہو کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں تمام پروجیکٹوں پر کام تیزی سے ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

حبہ کدل پُل عنقریب سیاحت اور دوسری سرگرمیوں کا دوبارہ مرکز بن جائے گا: کمشنر ایس ایم سی


صوبائی کمشنر نے کہا کہ قمر واری کے سیمنٹ برج کو اگلے سیشن تک مکمل کیا جائے گا۔
جنگلات میں آتشزدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ موسم خشک ہے،جس سے ایسی واردات رونما ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین جگہوں سے ہمیں ایسی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں فوری کارروائی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details