ان اسکولوں میں درکار تدریسی اور غیر تدریسی عملہ، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ مقرر کیا جائے گا۔
108 پرائمری اسکول، میونسپل کارپوریشنوں کو منتقل - پرائمری اسکول میونسپل کارپوریشنوں کو منتقل
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک غیر معمولی اقدام کے تحت جموں اور سرینگر کے 108 پرائمری اسکولوں کو محکمہ تعلیم سے لے کر متعلقہ بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دیا ہے۔
![108 پرائمری اسکول، میونسپل کارپوریشنوں کو منتقل 108پرائمری اسکول میونسپل کارپوریشنوں کو منتقل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9542053-814-9542053-1605337033750.jpg)
108پرائمری اسکول میونسپل کارپوریشنوں کو منتقل
اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق ان سبھی اسکولوں کو اپنے اثاثوں، پوسٹوں اور عملے کے ساتھ دارالحکومت سرینگر اور جموں کے میونسپل کارپوریشنوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
آرڈر کے مطابق ان اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر مقرر کیا جائے گا جبکہ ان 108 اسکولوں میں تعینات عملے کی کیڈر کنڑولنگ اتھارٹی محکمہ اسکول ایجوکیشن ہوگی۔