ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر ضلع کے اسکولوں میں کیمرے نصب کرنا شروع کردیں۔
بصیر احمد خان نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کمیرے لگانے کی ہدایات ہیں اور انہی ہدایات کی بنیاد پر انہوں نے اسکول ایجوکیشن کشمیر سے کہا ہے کہ وہ سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں میں کیمرےلگوایں'۔