جموں و کشمیر کی ایل جی انتظامیہ نے صحت کے اداروں سے کہا ہے کہ وہ میڈیکل فیکلٹی کی طرف سے واقفیت اور نگرانی کے بعد معمولی کووڈ کیسوں کی ٹیلی مشاورت اور نگرانی جیسی خدمات کی فراہمی کے لئے ایم بی بی ایس (آخری سال) کے طلباء کی خدمات کو بروئے کار لائے۔
کووڈ سے لڑنے کیلئے ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر کے طلبا کی خدمات طلب - کووڈ - 19 ایمرجنسی رسپانس پیکیج
میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز کو کہا گیا ہے کہ ایسے تمام طلبا جو ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر میں ہیں انہیں قومی صحت مشن (این ایچ ایم) جموں و کشمیر کے کووڈ - 19 ایمرجنسی رسپانس پیکیج کے تحت 5000 روپے ماہانہ دیا جائے۔
کووڈ سے لڑنے کیلئے فائنل ائیر ایم بی بی ایس طلبا کی خدمات طلب
مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن چودھری محمد یاسین، شیر کشمیر میڈیکل کالج اور اسپتال بمنہ کے علاوہ جموں اور سری نگر کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز کو کہا گیا ہے کہ ایسے تمام فائنل ائیر ایم بی بی ایس طلبا کو 5000 روپے ماہانہ وظیفہ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) جے اینڈ کے کے کووڈ - 19 ایمرجنسی رسپانس پیکیج کے تحت دیا جائے۔