اردو

urdu

ETV Bharat / state

Govt Teachers Barred from Private Coaching: گورنمنٹ ٹیچرز کو نجی کوچنگ مراکز میں پڑھانے پر پابندی

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تریدرسی عملے کو نجی کوچنگ مراکز میں پڑھانے یا کسی بھی قسم کی سرگرمی انجام دینے سے قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ Govt Teachers Barred from teaching at Pvt Coaching Centres

a
a

By

Published : Nov 18, 2022, 6:22 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تدریسی عملہ کو کسی بھی نجی کوچنگ سنٹر میں طلبہ کے پڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں باضابطہ طور ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ سرکیولر میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار نے کہا ہے کہ ’’دانست میں آیا ہے کہ اسکولی اوقات کار کے دوران محکمہ کے تدریسی عملہ کے کچھ اساتذہ نجی کوچنگ مراکز میں پڑھانے کا کام انجام دینے جا رہے ہیں۔ جو جموں و کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز (کنڈکٹ) رولز 1971 کے رول 10 کے آر ٹی ای ایکٹ 2009 کے باب (IV) سیکشن 28 کی خلاف ورزی ہے۔‘‘ Teachers Barred from teaching at Pvt Coaching Centres

سرکیولر میں حکم دیا گیا ہے کہ ’’کوئی بھی استاد کسی بھی نجی کوچنگ مرکز میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر کسی بھی قسم کی کوئی اسائنمنٹ تب تک انجام نہیں دے سکتا جب تک کہ وہ مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری حاصل نہ کرے۔‘‘ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس حوالے سے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے مرتکب استاد یا افسر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘Govt Teachers’ Coaching at Pvt Institution Banned

ABOUT THE AUTHOR

...view details