اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکول عمارتوں پر ترنگے کے پس منظر کے ساتھ معیاری سائن بورڈ نصب کرانے کی ہدایات - سرکاری اسکول عمارتوں پر ترنگے

محکمہ تعلیم جموں وکشمیر نے اسکولوں کے تمام سربراہوں کو سرکاری اسکول عمارتوں پر ترنگے کے پس منظر کے ساتھ معیاری سائن بورڈ نصب کرانے کی ہدایات دی ہیں۔

اسکول عمارتوں پر ترنگے کے پس منظر کے ساتھ معیاری سائن بورڈ نصب کرانے کی ہدایات
اسکول عمارتوں پر ترنگے کے پس منظر کے ساتھ معیاری سائن بورڈ نصب کرانے کی ہدایات

By

Published : Mar 11, 2021, 6:39 PM IST

مذکورہ سربراہوں کو سرکاری اسکول عمارتوں کے لئے ’سیفد اور بھورے رنگ کی اسکیم‘ کو بھی اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

ایک مقامی روزنامے نے اپنی ایک رپورٹ میں سرکاری دستاویز کے حوالے سے کہا ہے کہ اسکولوں کے سربراہوں سے سائن بورڈ پر اسکول کے متعلق تمام تفصیلات کا ذکر کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کو ضلعی سطح پر اس عمل کی پیش رفت کی نگرانی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر یہ عمل 30 اپریل تک مکمل ہونا چاہئے اور اس کے بعد متعلقہ محکمے میں اس کے متعلق ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

تمام چیف ایجوکیشن افسروں کو یہ رنگ اسکیم اپنانے اور ترنگے کے پس منظر کے ساتھ سائن بورڈ نصب کرنے والے اسکولوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات پیش کرنی ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details