اردو

urdu

ETV Bharat / state

Probe in Fire Services Recruitment فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے بعد تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

سنہ 2020 میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی میں فائرمین، فورمین اور ڈرائیورز کی بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی میں مخلتف اسامیوں کے لیے سنہ 2013 میں تشہری کی گئی تھی تاہم مختلف وجوہات کی وجہ سے سنہ 2020 تک بھرتی عمل مکمل کی گئی تھی۔ Fire Services Recruitment in JK

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 12, 2022, 11:08 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں سنہ 2020 میں بھرتی کیے گئے فائرمین، فورمین اور ڈرائیور میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد بھرتی عمل میں تحقیقات کرنے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔Govt Orders Probe Into Fire Services recruitment in JK

اس کمیٹی کے چیئرمین محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راج کمار گوئل ہوں گے جبکہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ قانون کے سیکریٹریز اس کے ممبران ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق کمیٹی کو ایک ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Committee Formed For Probe In Fire recruitment

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے بعد تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
قابل ذکر ہے کہ سنہ 2020 میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی میں فائر مین، فورمین اور ڈرائیورز کی بھرتیاں کی گئی جب اس محکمہ کے ڈائریکٹر بی سرینواس تھے، جو اس وقت ڈاریکٹر ہوم گاڈز تعینات ہے۔ بتادیں کہ یہ اسامیوں سنہ 2013 میں تشہری کی گئی تھی تاہم مختلف وجوہات کی وجہ سے سنہ 2020 تک بھرتی عمل مکمل کی گئی تھی۔سنہ 2020 کے بعد جو امیدواروں بھرتی نہیں ہوئے تھے انہوں نے اس میں بے ضابطگیوں کے الزام عائد کیے تھے اور متعدد احتجاج بھی کیے تھے۔تاہم گزشتہ ماہ بھرتی نہ ہوئے امیدوار نے ایل جی منوج سنہا سے جموں میں ملاقات کی اور ان بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر اس میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد انتظامیہ نے آج حکمنامہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں:SI Recruitment Scam ہائی کورٹ نے بی ایس ایف کمانڈنٹ کی ضمانتی عرضی مسترد کی


واضح رہے کہ ان بھرتیوں کے علاوہ انتظامیہ نے پولیس سب انسپکٹرز اور فائنانشل اکاؤنٹس اسسٹنٹ بھرتی عمل بھی منسوخ کرکے ان میں سی بی آئی انکوائری کرائی۔سی بی آئی نے سب انسپکٹر بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے پاداش میں کم از کم چالیس افراد پر مقدمے درج کرکے بیشتر کو گرفتار کیا ہے۔Recruitment Scam In JK

سیاسی جماعتوں نے ان بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے پیش نظر ایل جی انتظامیہ کے شفافیت اور رشوت خوری کے خاتمے کے متعلق دعووں کی شدید تنقید کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details