اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 سوشل میڈیا ہینڈلز پر ترنگا، مٹی اور دیا کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کریں، ملازمین کو ہدایت - یوم آزادی 2023 تیاریاں

جموں و کشمیر انتظامہ نے تمام ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ یوم آزادی کے موقعے پر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ترنگا، مٹی اور دیا کی تصاویر کے ساتھ سیلفیز کو ڈی پیز کے طور پر استعمال کریں۔

Etv Bharatgovt-officers-directed-to-post-selfies-with-flag-soil-earthen-lamp-as-dp-on-social-media-handles
سوشل میڈیا ہینڈلز پر ترنگا، مٹی اور دیا کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کریں، ملازمین کو ہدایت

By

Published : Jul 30, 2023, 7:05 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ یوم آزادی یعنی 15 اگست کے روز وہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ترنگا، مٹی اور دیا کے ساتھ تصویریں اپلوڈ کریں۔ جموں کشمیر انتظامیہ کے چیف ڈاکٹر سیکرٹری ارون کمار مہتا نے تمام محکمات کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی ہے جس میں ان کو ہدایات دی گئی ہے کہ متعلقہ محکمات کے ملازمین کو یہ ہدایت دی جائے۔
ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یوم آزادی پر چھٹی نہ لے اور یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرکے قومیت و حب وطنی کا اظہار کرے۔ چیف سیکرٹری نے افسران کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری میں تمام سرکاری عمارتوں، پنچایت گھروں وغیرہ پر ترنگا لہرائے۔ افسران و ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں کے علاوہ اپنے گھروں پر بھی ترنگا لہرائے اور قومی پرچم، مٹی اور دیا(مٹی کے چراغ) کے ساتھ سیلفی لیکر سوشل میڈیا ہیندلز پر تصویر شئیر کرے۔ وہیں پنچایتی و بلدیاتی ارکان سے بھی کہا گیا ہے کہ پنچایت اور میونسپلٹی میں یوم آزادی کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے۔

مزید پڑھیں:I Day 2023 Preparations ڈی سی پلوامہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا
کشمیر میں یوم آزادی کی تقریب سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار میں منائی جائے گی جبکہ جموں میں یہ تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔یوم آزادی کی تقریبات منانے کے سلسلے میں جموں کشمیر سول انتظامیہ تیاریوں میں لگ چکی ہے جس ضمن میں متعلقہ ضلع مجسٹریٹز افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں اور تیاریاں پر مختلف ہدایات دے رہے ہیں۔وہیں سکیورٹی فورسز و پولیس بھی ان تقاریب کو امن و امان کے ماحول میں منانے کے لیے سکیورٹی کے ہر طرح کے انتظامات کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details