سرینگر:محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سرینگر کے اسکولی میں اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر کے 2 بجے تک رکھا گیا ہے ۔اس حوالے سے باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ منگل کے روز جاری کردہ حکمنامے کے مطابق شہر سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رکھا گیا ہے۔ایسے میں کل سے اسکولوں میں شروع ہونے والی تعلیمی سرگرمیاں صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سرینگر نے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر صوبے میں اسکول سرمائی تعطیلات کے بعد یکم مارچ یعنی کل سے دوبارہ سے کھل رہے ہیں۔اس سے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اول تا ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کو اگلے ماہ 20 ماہ مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔کلاس ورک شروع کرنے کی خاطر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام چیف ایجوکیش افسران اور تمام پرنسپل صاحبان کو ہدایت دی ہے کہ وہ پہلی سے ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کو 20 مارچ تک مکمل کریں۔
Srinagar School Timing Changed سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی - محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر
کشمیر میں یکم مارچ کو سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ سے کھلیں گے۔ واضح رہے کہ یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں وکشمیر کے طلبہ بھی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے طلبہ کے ساتھ مارچ اپریل سیشن میں بورڈ امتحانات میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:Winter Vacation Extended For Gurez برفباری کے پیش نظر گریز میں اسکول پانچ مارچ کو کھلیں گے
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش کے مطابق اس حوالے چیف ایجوکیش افسران اور ڈائٹس کے پرنسپلز کے نام بھیجے گئے مواصلات میں کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کے اسکول سربراہان کو ہدایت دیں کہ وہ امتحانات کا عمل 20 مار2023 تک مکمل کریں تاکہ نیا کلاس ورک فوری طور شروع کیا جاسکے۔ایسے میں جے اینڈ کے ایس سی ای آر ٹی کے زریعے امتحانات کے طریقہ کار سے متعلق پہلے ہی سی ای اوز اور ڈائٹس کو مطالع کیا گیا ہے۔