اردو

urdu

ETV Bharat / state

نجی طبی مراکز کورونا کے مثبت معاملات کی جانکاری فراہم کریں - کشمیر نیوز

جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ نے تمام نجی کلینکوں اور ہسپتالوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کورونا کے مثبت معاملات کے حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر،جموں یا چیف میڈکل افسران کے دفاتر کو جانکاری فراہم کریں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Aug 27, 2020, 9:08 PM IST

جاری کئے گئے اس حکم نامے میں طبی مراکز سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ ان مریضوں کی بھی جانکاری دے جنہیں سانس لانے کی تکلیف ہو یا چھاتی کے کسی دوسرے مرض میں مبتلا ہو۔

سیکشن 2وبائی بیماری ایکٹ 1897 کے تحت اس آرڈر کو جاری کیا گیا ہے۔یوٹی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پٖڑھیں: جموں و کشمیر میں کورونا کے 655 نئے معاملے درج

جموں وکشمیر میں آج کروناوائرس سے متاثرہ 14افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں 11 افراد کشمیر صوبے کے ہیں جبکہ 3مریض جموں سے تعلق رکھتے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں 655 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

وہیں جموں وکشمیرمیں کورونا کے مثبت معاملات کی مجموعی تعداد 35135میں ہے، جن میں 26721 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ یوٹی میں فی الحال کروناوائرس کے 7743 معاملات ایکٹیو ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details