سرینگر: محکمہ خوارک، شہری رسدات و امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی وزارت نے جموں وکشمیر کے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوشت اور دیگر مویشیوں کی مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے گریز کریں۔ محکمہ خوارک، شہری رسدات و امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی وزارت نے اپنی ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ لائیو اسٹاک کی مصنوعات کی قمیتوں کو ریگولیٹ کرنے سے گریز رہے۔
Mutton Prices Regulations محکمہ امور صارفین لائیو اسٹاک کی قیمتیں مقرر کرنے سے گریز کریں - محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری
جموں و کشمیر حکومت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مٹن اور دیگر مویشیوں کی مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے گریز کریں۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ محکمہ خوراک،شہری رسدات، امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں،سرینگر ،تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر نافذ کرنے والی ایجنسیاں جو کہ لائیو اسٹاک کی مصنوعات کی قیمتوں کو نافذ کررہے ہیں کو اب ہدایت جاری کی گئی یے کہ وہ اسے جاری کرنے سے گریز کریں۔ ٹوٹیفیکیشبن میں کہا گیا کہ حکومت نے جموں وکشمیر مٹن لائسنسنگ اینڈ کنٹرول آرڈر مجریہ 1973 کو جس کو 12 دسمبر 1973 کو جاری کردہ ایس آر 646 کے ذریعے جاری کیا تھا کو بھی منسوخ کیا۔
مزید پڑھیں:Meat worth Rs 100 crore was sold in Kashmir on this Eid: کشمیر میں اس عید پر سو کروڑ روپے کا گوشت فروخت کیا گیا
محکمہ عوامی تقسیم کاری کا مرکزی وزارت کی طرف سے جموں وکشمیر حکومت کو مطلع کرنے کے بعد قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ کوئی بھی حکم اب درست یا قابل اطلاق نہیں ہے۔وزارت نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں اور کشمیر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ اس ایس آر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا حکم جاری کرنے سے باز رہیں۔