سرینگر:گورنمنٹ ڈینٹل کالج اور ہستپال کی جانب سے ہفتے کو ایک میگزین کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ "عکس" نام کی یہ میگزین ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی 37 کی سال تاریخ میں ایسی پہلی میگزین ہے،جو کہ منظر عام پر لائی جاچکی ہے۔ اس خاص تقریب کے موقعے پر کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے خاص مہمان کے طور شرکت کی،جبکہ پرنسپل اینڈ ڈین ڈاکٹر ریاض فاروق اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ میرزادہ ڈاکٹر بلال احمد نے مہمان ذی وقار کے طور شرکت کی۔وہیں میڈیکل کالج کشمیر کے پرنسپل صاحبان ڈاکٹر مسعود تنویر، ڈاکٹر ارفان روبانی ،ڈاکٹر افت حسن شاہ اور ڈاکٹر روبی ریشی کے علاوہ ہسپتال کے ملازمین اور طلبہ نے تقریب میں شرکت کی۔
میڈیکل گورنمنٹ ڈینٹل کالج اینڈ ہستپال کلچرل ونگ نے اس میگزین کو ترتیب دیا ہے اور اس میں کالج اور ہپستال کی حصولیابیوں کا تذکرہ کیا گیا جبکہ مختلف موضوعات کو جگہ دی گئی ہے۔اس موقعے پر کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ دانتوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے میڈیکل سائنس نے کافی ترقی اور ہسپتال میں مریضوں کے لیے بہتر علاج و معالجہ سہولیت بہم رکھی گئی جو کہ خوش آئند بات ہے۔
مزید پڑھیں: