اردو

urdu

ETV Bharat / state

NC Questions New Land Policy پانچ مرلہ زمین کن بے گھر لوگوں کو دی جارہی ہے حکومت واضح کریں،این سی - زمین الاٹمنٹ معاملہ، کشمیر میں

ترجمان اعلی نیشنل کانفرنس تنویر صادق نے کہا کہ اگر یہ زمین یہاں کے ان بے گھر لوگوں کو دیا جا رہا ہے جو کہ یہاں کے واقعی مستقل باشندے ہیں تو این سی کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور اگر یہ زمین ان لوگوں کو دی جارہا ہے جنہیں 2019 کے بعد ڈومیسائل دی گئی ہے تو یہ قابل اعتراض ہے۔

tanvir sadiq nc spokesperson
تنویر صادق این سی ترجمان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 6:07 PM IST

پانچ مرلہ زمین کن بے گھر لوگوں کو دی جارہی ہے حکومت واضح کریں،این سی

سرینگر:نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس فیصلے پر خدشات کا اظہار کیا ہے، جس میں بے گھر لوگوں کو مکان بنانے کے لیے پانچ مرلے زمین دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلی تنویر صادق نے منگل کو کہا کہ حکومت یہ واضح کریں کہ زمین کن لوگوں کو دی جا رہی ہے ۔پہلے صاف کیا جائے کہ آیا 2019 کے بعد ڈومیسائل کے حقوق حاصل کرنے والے بے گھر افراد کو 5 مرلہ زمین دی جارہی ہے یا یہاں کے ان مستقل باشندوں کو جو کہ جموں وکشمیر کی اسٹیٹ سبجکٹ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ زمین 2019 کے بعد ڈومیسائل حاصل کرنے والے لوگوں کو دیا جارہا ہے، تو اس فیصلے کے منصفانہ ہونے پر کئی سوال اٹھتے ہیں اور یہ اقدام غیر منصفانہ ہے۔


غور طلب ہے ہے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے جموں کشمیرا سٹیٹ شبجکٹ قانون بھی ختم کر دیئے گئے ہیں اور اس کی جگہ ڈومیسائل قانون لاگو کیے گئے ہیں۔ دفعہ 35 اے سے جموں کشمیر کے مستقل باشندے یعنی اسٹیٹ سبجکٹ ہی یہاں زمین خرید سکتے تھے یا ممکن تعمیر کرسکتے تھے، لیکن ڈومیسائل قانون کے بعد یہاں کوئی بھی غیر ریاستی باشندہ کچھ شرائط مکمل کرنے کے بعد ڈومیسائل بن سکتا ہے۔ان شرائط میں غیر مقامی افراد یہاں پندرہ برس تک مقیم رہا ہو، یا کسے بچے جس نے دسویں کی تعمیل یہاں ہی حاصل کر چکا ہو، ان کو ڈومیسائل مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

تنویر صادق نے کہا کہ اگر یہ زمین یہاں کے ان بے گھر لوگوں کو دیا جارہا ہے جو کہ ہہاں کے واقعی مستقل باشندے ہیں تو این سی کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور اگر ان لوگوں کو دیا جارہا ہے جنہیں 2019 کے بعد ڈومیسائل دی گئی ہے تو یہ قابل اعتراض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس طرح فیصلے ذمہ دار ایک منتخب حکومت کرتی ہے جو کہ اس وقت یہاں موجود نہیں ہے، تاہم اسکیموں کے نفاذ اور ان سے وابستہ فوائد سے متعلق بھی حکومت کو عوامی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details