اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے اے ڈی میں سرکاری زبانوں کے لیے علیحدہ سیکشن - جموں و کشمیر کی سرکاری زبان اردو

جموں و کشمیر میں پانچ زبانوں کو سرکاری زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے جن میں اردو، کشمیری، ڈوگری، ہندی اور انگریزی زبانیں شامل ہیں۔ اس سے قبل لداخ سمیت جموں و کشمیر کی سرکاری زبان اردو تھی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Dec 8, 2020, 9:44 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) میں سرکاری زبانوں کے لیے علحیدہ سیکشن کا قیام عمل میں لایا۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے اس سکیشن میں 8 مترجم ہونگے۔ انتطامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جی اے ڈی میں سرکاری زبانوں کے لیے علحیدہ سیکشن قائم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ سرکاری زبانوں جن میں ہندی اردو، کشمیری، انگریزی اور ڈوگری شامل ہیں، کے لیے بالترتیب دو مترجم ہونگے اور انہیں مختلف محکموں کے ملازمین کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر وہاں تعنیات کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا میرے والد کو ملک کی دوسری ریاست میں جانے کا حق نہیں؟


واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ زبانوں کو سرکاری زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے جن میں اردو، کشمیری، ڈوگری، ہندی اور انگریزی زبانیں شامل ہیں۔ اس سے قبل لداخ سمیت جموں و کشمیر کی سرکاری زبان اردو تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details