اردو

urdu

ETV Bharat / state

Winter Vacation in Kashmir Schools کشمیرمیں مرحلہ وار بنیاد پر سرمائی تعطیلات کا اعلان - جموں و کشمیر تعلیمی ادارے

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز کشمیر ڈویژن اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون کے تمام اسکولوں کے لئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق سرمائی تعطیلات مرحلہ وار بنیاد پر ہوگی اور یہ چھٹیاں 28 فروری 2023 تک جاری رہی گی۔Winter Vacation in Kashmir Schools

کشمیرمیں مرحلہ وار بنیاد پر سرمائی تعطیلات کا اعلان
Winter Vacation in Kashmir Schools

By

Published : Nov 25, 2022, 8:39 PM IST

سرینگر:محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کشمیر صوبے کے سرمائی زون کے لیے مرحلہ وار طریقے پر سرمائی تعطیلات کی تجویز پیش کرنے کے بعد حکومت نے باضابط طور 5 دسمبر سے 19 دسمبر تک سرمائی تعطیلات کرنے کا اعلان کیا ہے۔Winter Vacation in Kashmir Schools

جمعہ کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پہلی سے پانچوں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات 5 دسمبر سے ہوگئی اور چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے سرمائی چھٹیاں 12 دسمبر سے ہوں گی۔وہیں سیکنڈری سطح کے طلبہ کے لیے سرمائی تعطیلات چھٹیاں 19 دسمبر سے ہوگی۔Kashmir Schools Winter vacation

کشمیرمیں مرحلہ وار بنیاد پر سرمائی تعطیلات کا اعلان
پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے مطابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی جانب سے بھیجی گئی تجویز میں کچھ تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔تاہم تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ایسے میں 21 دسمبر سے شروع ہونے والے سخت سردی سے قبل ہی اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تجویز میں پرائمری سطح کے کلاسز کو دسمبر کے پہلے ہفتے اور مڈل سطح کے کلاسز کے لیے 5 دسمبر سے سرمائی تعطیلات دینے کی تجویز رکھی گئی تھی۔ وہیں نویں سے لے کر بارہویں جماعت کے لیے 10 دسمبر سے سرما کی چھٹیاں دینے کے تجویز پیش کی گئی تھی۔جموں وکشمیر میں بھی یکساں تعلیمی کلینڈر کو نافذالعمل میں لاکر پرائمری سے بارہویں کے تمام امتحانات مارچ میں لیے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details